کریم نگر ۔ 9 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیرڈنڈی منڈل ویدورگٹو سرپنچ پتنگی پربھاکر کو ضلعی اعلی عہدیدار نے وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے ۔ اقتدار کا ناجائز فائدہ حاصل کرتے ہوئے اپنے حد تجاوز سے زائد جو کام کئے ہیں کیوں نہ کارروائی کی جائے ۔ اندرون 15 روز اس تعلق سے تفصیلی رپورٹ وجوہات معلومات فراہم نہ کئے جانے پر ان پر قانون کی دفعہ 249(6) کے مطابق قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ گاوں میں بس شیلٹر کا کچھ حصہ منہدم کر کے واٹر پلانٹ کی تعمیر کی کوشش کرنے کے خلاف گرام ایچ پی ٹی سی بھیم شیام کمار اور کچھ افراد نے ہائیکورٹ سے رجوع ہوچکے ہیں ۔ ہائیکورٹ نے 27 اکٹوبر کو جاری کردہ احکام کے تحت کلکٹر ، ضلع پنچایت آفیسر کو حکم دینے پر سرپنچ کو نوٹس بھیجی گئی ہے ان الزامات کے تعلق سے جواب نہ دینے پر سرپنچ کے عہدہ سے برطرف کردیا جائیگا ۔