ویجی ٹیبل سوپ

اجزاء : گوشت آدھا کلو (چھوٹی بوٹیاں) گاجر دو عدد ‘ آلو دو عدد ‘ پیاز ایک عدد ‘ سیم کی ہری پھلیاں ایک کلو ‘ دارچینی دو ٹکڑے ‘ ٹماٹو پیسٹ تین کھانے کے چمچے ‘ آئیل ایک کھانے کا چمچہ ‘ کالی مرچ پاوڈر حسب ضرورت ۔ نمک حسب ذائقہ ۔
ترکیب : تمام سبزیوں کو چھوٹے ٹکڑوں کی صورت میں کاٹ لیں ۔ اس کے بعد ایک پریشر ککر میں آئل گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کریں ۔ جب پیاز سنہری ہوجائے تو اس میں گوشت شامل کر کے چند منٹ تک بھونیں ۔ پھر اس میں دارچینی ‘ نمک ‘ کالی مرچ اور دو لیٹر پانی شال کر کے ڈھانپ دیں اور تیز آنچ پر 15منٹ کے لئے پکائیں ۔ جب بھاپ نکلنی شروع ہوجائے تو اتار لیں اور چند منٹ انتظار کریں تاکہ بھاب ذرا نکل جائے ۔ پھر اس میں سیم کی پھلیاں ‘ گاجر ‘ آلو اور ٹماٹو پیسٹ شامل کر کے ایک بار پھر تیز آنچ پر پکائیں ۔ جب بھاپ نکلنے لگے تو پریشر ککر اتار لیں اور دس منٹ بعد اسے کھولیں اب ڈش میں نکال کر گرم گرم ویجی ٹیبل سوپ سرو کریں ۔