ویجلینس ٹیم کا دورہ سرسلہ اقلیتی اقامتی اسکول ت کی تنقیح

گمبھی راؤ پیٹ۔/12 ڈسمبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ویجلنس ٹیم کے عہدیدار جن میں ٹیم لیڈر جناب شیخ نسیم احمد، محمد شوکت علی،محمد مسعود احمد شامل ہیں ۔ آج سرسلہ کا دورہ کرتے ہوئے تنگڈہ پلی میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول گرلز کی تنقیح کی ۔ اس موقع پر ان عہدیداروں نے اسکول سے متعلق ضروری رجسٹرس کی جانچ کی۔ کلاس رومس پہنچ کر طالبات سے تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ویجلینس عہدیداروں نے باورچی خانہ کا بھی مشاہدہ کیا اور طالبات کو دیئے جانے والے کھانے، غذائی اجناس اور مینو کے تحت دیئے جانے والے کھانے سے متعلق طالبات سے واقفیت حاصل کی۔ اس دوران عہدیداروں نے اساتذہ برادری کو طالبات کی تعلیم پر خصوصی توجہ اور وارڈن کو صحت بخش کھانہ فراہم کرنے کے سلسلہ کو جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ اس وقت اسکول پرنسپل راما سوامی، اساتذہ صاحبان ، وارڈن کے علاوہ نان ٹیچنگ اسٹاف موجود تھا۔