حیدرآباد ۔ /28 جون (سیاست نیوز) ٹاسک فورس کی کارروائی میں OLX ویب سائیٹ پر اشتہارات کے ذریعہ عوام کو ٹھگنے والے ایک دھوکے باز کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کے قبضے سے ایک لاکھ روپئے نقد رقم برآمد کرلی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ محمد مجاہد علی جس کا تعلق ضلع محبوب نگر سے ہے سال 2016 ء میں شہر منتقل ہوکر ماہانہ قسط پر ایک کار خریدی اور وہ اوبیر کیاپ کمپنی کیلئے کام کررہا تھا لیکن آمدنی مناسب نہ ہونے کے نتیجہ میں اس نے OLX پر اشتہارات کے ذریعہ عوام کو ٹھگنے کا منصوبہ تیار کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ جاریہ سال اپریل میں مجاہد علی نے OLX پر ایکسسینٹ ٹیکسی فار رہن کے نام پر ایک اشتہار شائع کیا جسے دیکھ کر گنڈی پیٹ کے ساکن سید چاند پاشاہ نے مجاہد علی سے رابطہ قائم کیا اور دو لاکھ روپئے میں تین ماہ کیلئے گاڑی رہن دیدی ۔ جون میں مجاہد علی نے چاند پاشاہ کو فون کرکے ٹولی چوکی کی ایک ہوٹل میں طلب کیا اور رہن کی رقم لوٹانے کے بہانے وہ اسے ہوٹل میں لے جاکر وہاں سے دھوکہ دے کر کار لیکر فرار ہوگئے ۔ پولیس لنگر
حوض نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور شواہد کی بنیاد پر مجاہد علی کو گرفتار کرلیا گیا ۔
مختلف وجوہات پر تین افراد کی موت
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک اور برقی شاک کی زد میں آکر ایک دو خواتین فوت ہوگئیں ۔ ان میں ایک نے خود کشی کرلی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 24 سالہ سجاتا جو کے پی ایچ بی علاقہ کے ساکن سری سیلم کی بیوی تھی جس کی 2 سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی ۔ اور اس خاتون کو شوہر کی جانب سے شدید ہراسانی کا سامنا تھا ۔ گذشتہ دنوں خاتون مائیکہ آگئی اور اس نے کل رات خود کشی کرلی ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 45 سالہ خاتون وینکٹیا لکشمیا اماں جو ضیا گوڑہ علاقہ کے ساکن اچایا کی بیوی تھی ۔ کل یہ خاتون برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔۔