لاہور۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں زخمی ہونے والے فاسٹ بالر وہاب ریاض ونڈے سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں کیونکہ انہیں پی سی بی کے میڈیکل پینل کی جانب سے 24 جولائی سے پریکٹس کرنے کی ہدایت دی تھی تاہم اب توقعات کی جارہی ہیں کہ فاسٹ بولر آخری دو میچوں کیلئے دستیاب ہوں گے اور حالیہ اسکین رپورٹ کی بنیاد پر انہیں اجازت نہیں دی گی ہے۔چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ اسکین رپورٹ کے مطابق چوتھے میچ سے قبل وہاب ریاض کے فٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں جبکہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فاسٹ بولر ٹوئنٹی20 سیریز سے قبل فٹ ہوجائیں گے جس کے بعد انہیں سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔26 جولائی کو ونڈے سیریز کے اختتام کے بعد 30 جولائی کو پہلا ٹوئنٹی20 میچ کھیلا جائے گا۔