دبئی۔24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا نیا انداز سوشل میڈیا پر مذاق کا موضوع بن گیا جنہیں شائقین کرکٹ نے ٹوئٹر پر’’غریبوں کا مچل جانسن‘‘ قرار دے دیا۔پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی کی ناکامی سے زیادہ وہاب ریاض توجہ کا مرکز بنے رہے جن کی محمد حفیظ کے ساتھ سیلفی ٹوئٹر پرشائع ہوتے ہی انہیں فالو کرنے والوں نے دلچسپ تبصروں بلکہ تنقیدوں کی قطار لگا دی۔ کسی نے کہا کہ مونچھیں رکھنے سے کوئی مچل جانسن نہیں بن جاتا تو ایک شائق نے انہیں غریبوں کا مچل جانسن کہنے سے بھی گریز نہیں کیا۔