وکٹ کی نوعیت پر بحث فضول : کوہلی

ناگپور ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ٹسٹ کیپٹن ویراٹ کوہلی نے جاریہ جنوبی افریقہ سیریز کے لئے تیار کی گئی پچوں کی نوعیت سے متعلق بحث سے خود کو دانستہ طورپر دور رکھا ہے ، جیسا کہ اُن کا ماننا ہے کہ یہ سب باتیں اُن کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔ پچ پر بحث فضول ہے ، میں نہیں جانتا ہندوستان میں اس معاملے پر اتنا واویلا کیوں ہوتا ہے ؟ کوہلی نے اعادہ کیا کہ اُن کی ٹیم کسی بھی میچ سے قبل پچوں کی حالت پر اپنا وقت صرف نہیں کرتی ۔ انھوں نے اشارہ دیا کہ قطعی 11 کھلاڑیوں کا انتخاب میچ کی صبح صورتحال کے پیش نظر کیا جائے گا ۔