برسبین ۔ 16 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے نومنتخب اور نوجوان کپتان اسٹیو اسمتھ کل یہاں گبا میں شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ میں ہندوستان کے خلاف اپنی ٹیم کی قیادت کیلئے کافی پرجوش اور پرعزم ہیں ، اس ضمن میں اسمتھ نے کہا کہ ایڈیلیڈ میں 48 رنز کی کامیابی کے بعد کل گبا میں شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ میں بھی کامیابی کے ذریعہ آسٹریلیائی ٹیم 4 مقابلوں کی سیریز میں 2-0 کی سبقت حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہوگی۔ گبا کی فاسٹ وکٹ اور ٹیم میں کی جانے والی تبدیلیوں کے مطابق اسمتھ نے کہا کہ پیٹر سیڈل کو خارج اور ریان ہارس کے زخمی ہونے کے بعد دراز قد فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو وکٹ کی مناسبت کے اعتبار سے ٹیم میں شامل کیا گیا۔