وکٹوں سے ٹکرانے کے باوجود بیلز نہ گرنے کے واقعات میں اضافہ

جے پور۔9اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل میں گیند وکٹوں پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔آئی پی ایل کے رواں ایڈیشن میں تین مرتبہ اس وجہ سے بیٹسمین آؤٹ ہونے سے بچے ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اوپنر کرس لین گیند اسٹمپس میں لگنے کے باوجود آؤٹ ہونے سے محفوظ رہے تھے۔ یہ واقعہ میچ کے چوتھے اوور میں پیش آیا تھا جب لین 13 رنز پربیٹنگ کررہے تھے۔ دھول کلکرنی کی گیند پر ان سائیڈ ایج پر گیند اسٹمپس سے ٹکرائی، بیلز اچھلیں مگر پھر اپنی جگہ پر آگئیں، قانون کی رو سے بیلز نہ گرنے کی وجہ سے لین کو بیٹنگ جاری رکھنے کا موقع مل گیا۔ایسا ہی واقعہ چینائی سوپر کنگز کے کپتان دھونی کے ساتھ بھی راجستھان کے خلاف ہی پیش آیا تھا جب گیند وکٹوں سے ٹکرانے کے باوجود گریں نہیں تھی جس سے دھونی کو ایک موقع ملا تھا اور جس وقت دھونی کو یہ موقع ملا تھا اس وقت انکی ٹیم نازک صورتحال میں تھی۔