وکٹوریہ نے کیرولین کو شکست دی‘ جوکووچ اور سرینا کی پیشقدمی

ملبورن۔22جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین اوپن کے چوتھے دن خواتین زمرے کا اہم اور توجہ کا مرکز مقابلہ سابق عالم نمبر ایک کھلاڑیوں وکٹوریا ایزرنکا اور ڈنمارک کی کیرولین ووزنیائی کے درمین کھیلا گیا اور اس مقابلے میں وکٹوریہ نے بہ آسانی اپنی حریف کو 6-4‘ 6-2 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ۔ دو مرتبہ آسٹریلین اوپن خطابات حاصل کرنے والی وکٹوریہ زخمی ہوکر گذشتہ چند ماہ سے ٹینس سے دور ہیں ‘ لہذا عالمی درجہ بندی میں وہ بہت نیچے چلی گئی ہیں جبکہ کیرولین کی عالمی درجہ بندی میں 8واں مقام ہے ۔ اسی مناسبت سے ان دو اہم کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ٹورنمنٹ کے دوسرے ہی راؤنڈ میں ہوچکا ہے جو کہ اکثر اس طرح کی اہم کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے کوارٹر‘ سیمی فائنل یا اس سے آگے فائنل میں ہوتے ہیں ۔ خاتون زمرے کے دیگر مقابلوں میں سرینا ولیمس روسی کھلاڑی ویرا زونیویوا کو بہ آسانی 7-5‘ 6-0 سے شکست دے کر تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ وینس ولیمس نے امریکی کھلاڑی ڈیوس کو 6-2‘ 6-3 اور ڈومنیکا سیولکوا نے اپنے دوسرے مرحلے کے مقابلہ میں بلغاریہ کی پبیرنکووا ک 6-2‘ 6-0 سے شکست دی ہے ۔ مرد زمرے کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک سربیائی کھلاڑی نواک جوکووچ نے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں روسی کھلاڑی اینڈری کوزنیٹسوا کو بہ آسانی 6-0 ‘ 6-1 ‘ 6-4 سے شکست دی جبکہ دفاعی چمپئن اسٹانسلس واؤرنکا ‘ رومانیہ کے کھلاڑی کوپل کو شکست دینے کیلئے سخت محنت کرنی پڑی تاہم انہوں نے 7-6(7-4) ‘ 7-6(7-4) ‘ 6-3 کی کامیابی حاصل کی ۔