نیویارک ۔3 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) بیلاروس کی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار وکٹوریہ ازارینکا رواں ماہ امریکہ کیخلاف مجوزہ فیڈکپ ٹینس فائنل نہیں کھیلیں گی۔ وہ اپنے بیٹے لیو کو تحویل میں لینے کا مقدمہ لڑ رہی ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے سال کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔ ان کی غیر حاضری میں بیلا روس کا 11 نومبر سے شروع ہونے والے مقابلے میں انحصار ارینا سبالینکا پر ہوگا۔ ٹیم کے کپتان ایڈورڈ ڈوبروف نے ازارینکا کی عدم موجودگی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔