میامی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بیلا روس کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریا ازا رینکا نے اپنی ممکنہ عمدہ کارکردگی سے حریف کھلاڑیوں کو خبردار کر دیا ہے اور کہا ہیکہ وہ جب 2012 میں نمبرون مقام پر موجود تھیں اس کے مقابلے میں فی الوقت زیادہ بہتر کھیل پیش کر رہی ہیں اور ٹینس کورٹ پر ان کے مخالف یہ بات جان لیں کہ ان کی جانب سے میچوں میں بہترین کارکردگی دکھانی ابھی باقی ہے۔
اسٹارک کی عنقریب واپسی
سڈنی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے کرکٹ میں اپنی بولنگ کو مزید بہتر کرنے کا عزم ظاہر کردیااور کہا ہے کہ بولنگ میں مزید اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے متعلقہ لوگوں سے مشورہ کیا ہے اور وہ میچوں میں مزید کارگر ثابت ہوں گے۔