وکٹوریا سماجی رابطہ کے ویب سائیٹ پر کافی مصروف

ملبورن۔31ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ماضی میں انجان افراد کے درمیان میں قلمی دوستی ہوتی جو خط و کتابت تک محدود رہتی، دوستوں کو ایک دوسرے سے ملنے یا دیکھنے کا شاذو نادر ہی موقع ملتا۔ تاہم جدید دور میں افراد سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعہ دوستی کرتے ہیں، جس میں ملاقات بالمشافہ ملاقات کا موقع کم ملتا ہے۔ ایسا ہی رابطہ آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے ٹینس پلیئر تھناسی کوکیناکیز اور بیلارس کی سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریا آزارینکا کے درمیان چل رہا ہے۔ وکٹوریا کچھ عرصے سے 18 سالہ تھناسی کو فالو کررہی ہیں، ان کے لئے پیغامات بھی دیتی ہیں، اس کے جواب میں تھناسی نے بھی وکٹوریا کو فالو کرنا شروع کردیا ہے۔ دونوں میں رابطہ ہے لیکن اب تک ملنے کا موقع نہیں مل سکا۔ ان کا کہنا ہے کہ وکٹوریا ایک بہتر کھلاڑی ہیں، انہیں بھی میری طرح باسکٹ بال پسند ہے، تاہم ہم نے کبھی بات نہیں کی، آئندہ ہفتے سڈنی انٹرنیشنل ٹورنمنٹ میں ہم پہلی بار یکجا ہوں گے ، میں ان سے ضرور ہیلو کہوں گا۔