وٹے پلی میں ایک شخص کی خودسوزی

حیدرآباد /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) وٹے پلی کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودسوزی کرلی ۔ انسپکٹر مائیلاردیوپلی مسٹر سید نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ 22 سالہ امیر خان نے جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا وٹے پلی میں رہتا تھا ۔ اس نے 16 اکٹوبر کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

دو سارق گرفتار ، مسروقہ مال ضبط
حیدرآباد /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر پولیس نے دو سارقوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مسروقہ اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ اس خصوصں میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ڈی سی پی مسٹر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ 25 سالہ عبدالغفار آٹو ڈرائیور ساکن چنتل بستی اور 38 سالہ معراج آٹو ڈرائیور ساکن محمود نگر حسن نگر راجندر نگر کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 8 تولہ طلائی زیورات اور ایک موٹر سائیکل کو ضبط کرلیا ۔ گرفتار افراد خواتین کے گلے سے طلائی زیورات کی رہزنی کرتے تھے ۔ حالیہ دنوں میں وجئے نگر کالونی میں ایک ضعیف خاتون 58 سالہ لکشمی کے گلے سے انہوں نے طلائی چین کی رہزنی کی تھی ۔ 30 ستمبر کے دن یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔ ہمایوں نگر پولیس رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ان سارقین کو گرفتار کرلیا اور انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا ۔