ووکس کی جگہ فن انگلینڈ ٹیم میں شامل

لندن، 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) تیز گیندباز اسٹیو فن کو چوٹ کی وجہ سے باہر ہو ئے کرس ووکس کی جگہ انگلینڈ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ووکس زخمی ہوکر چمپئنز ٹرافی سے ہی باہر ہو گئے ہیں اور اب ان کی جگہ فن ٹورنامنٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔ووکس کو بنگلہ دیش کے خلاف افتتاحی میچ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔وہ اس میچ میں صرف دو اوور ہی بولنگ کر سکے تھے ۔میزبان انگلینڈ نے اس میچ میں آٹھ وکٹ سے جیت درج کی تھی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اتوار کو ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 28 سالہ فن کو ووکس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔فن نے 69 ون ڈے میچوں میں 102 وکٹ لئے ہیں اور بورڈ کو امید ہے کہ وہ ووکس کی خلا پر کر سکتے ہیں۔