ووٹ کے استعمال میں غفلت نہ کرنے رائے دہندوں سے خواہش

کوہیر ۔ 10؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد شمشیر علی کانگریس پارٹی ٹاؤن صدر محمد محسن علی ڈپٹی سرپنچ کوہیر محمد اشرف علی کو آپشن ممبر مرتضیٰ پٹیل کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین نے کوہیر منڈل مستقر میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج 11 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں فرقہ پرست اور سیکولرزام کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے ۔ ملک فاشسٹ طاقتوں کو شکست دینے کے لئے مسلم اور سیکولرووٹر ووٹ کے استعمال میں غفلت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آرایس کے اراکین پارلیمنٹ کو اگر ووٹ ڈالا جائے گا تو وہ ووٹ سیدھے بی جے پی کو جائے گا ۔ ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں ۔ اس موقع پر محمد عبدالستار سابق ڈپٹی سرپنچ کوہیر‘ محمد عبدالغنی‘ محمد اسماعیل ‘ جگدیش ‘ محمد اظہر وارڈ ممبر ‘ محمد عبدالعلیم الدین وغیرہ موجود تھے ۔

فوٹو
چھ پارلیمانی حلقوں سے کانگریس کی کامیابی یقینی : گوہر علی
میدک ۔ 10 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گوہر علی سابق ڈائرکٹر زرعی مارکٹنگ کمیٹی جوگی پیٹ و کانگریس قائد نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ضلع میدک کے دونوں پارلیمانی حلقوں ‘ میدک لوک سبھا اور ظہیرآباد لوک سبھا سے کانگریس کے امیدواروں مسرز گالی انیل کمار اور مدن موہن راؤ کو بھاری اکثریت سے منتخب کریں ۔ آج مسلمانوں کو بڑی سوچ کولے کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ مرکز میں موجودہ فرقہ پرست حکومت بھاجپا کو اقتدار سے بیدخل کرنا ہوگا ۔ انہوں نے اس ایقان کا اظہار کیاکہ کانگریس کو چھ سے زائد حلقوں پر یقینی طورپر کامیابی ملے گی ۔ حلقہ لوک سبھا ملکاجگیری ‘ سکندرآباد ‘ نظام آباد ‘ چیوڑلہ ‘ کھمم بھی کانگریس کے قبضہ میں آجائے گا ۔