ووٹنگ مشینوں کی جانچ کرانے الیکشن کمیشن سے مطالبہ

نئی دہلی ۔ 4 اپریل (فیکس) شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفتی محمد مکرم احمد نے آج جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں کو تاکید کی کہ بیداری کا ثبوت دیں اورملی معاملات میں بھی پوری دلچسپی لیں۔ عنقریب الیکشن شروع ہورہا ہے۔ اس میں بھی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیں اور باکردار سیکولر امیدوار کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سب پارٹیوں کو آزما لیا۔ کسی نے بھی مسلمانوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے۔ لہٰذا ہم کسی ایک پارٹی کی حمایت نہیں کریں گے۔ ہر علاقہ کے مسائل الگ ہوتے ہیں جو علاقہ کے لوگ جانتے ہیں ایک ہی پارٹی کے امیدوار ہر علاقہ کی ضرورت پوری نہیں کرسکتے۔ لہٰذا میری اپیل ہیکہ کسی بھی سیکوٹر پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

سونیا اور سشما کی اڈیشہ میں ریالیاں
بھوبنیشور ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی اڈیشہ میںکل 10 اپریل کو انتخابی ریالیوں سے خطاب کریں گے۔ اڈیشہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر جے دیوجنیا نے کہا کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی کل ایک عوامی جلسہ سے خطاب کریں گی جو نواپاڑہ ڈسٹرکٹ کے کریہار نامی علاقہ میں ہوگا جبکہ 10 اپریل کو موصوفہ ساحلی علاقوں میں بھی عوامی جلسوں سے خطاب کریںگی جبکہ دوسری طرف بی جے پی قائد سشماسوراج بھی 10 اپریل کو ساحلی علاقوں میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے جہاں دوسرے مرحلہ کی پولنگ 17 اپریل کو منعقد شدنی ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری دھرمیندر پردھان نے یہ بات بتائی۔