ووٹر کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے رائے دہندگان کا تعاون ضروری

کریم نگر 20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں ووٹر کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کے پروگرام کے ضمن میں یکم اپریل 2015 ء سے بوتھ لیول عہدیداران گھر گھر ویریفکیشن کریں گے۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ریونیو ڈیویژنل عہدیداران، تحصیلداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہاکہ جاریہ ماہ کی 31 تاریخ کے اندر بی ایل او کے ٹریننگ پروگرام کو مکمل کیا جائے گا۔ یکم اپریل 2015 ء تا 15 مئی 2015 ء تک بی ایل اوز گھر گھر جاکر ویریفکیشن (جانچ) مکمل کریں گے۔ 12 اپریل 2015 ء کو آدھار مربوط کیلئے خصوصی مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ آدھار مربوط کے ذریعہ ایک ہی ووٹر الگ الگ حلقہ جات میں ووٹر کی حیثیت سے اندراج کروائے لوگوں کو خصوصی سافٹ ویر کے ذریعہ نشاندہی کرکے منسوخ کیا جائے گا۔ یہاں سے اہل رہ کر ووٹر کی حیثیت سے اندراج کروانے کے لئے آدھار نمبر اکٹھا کرکے ووٹر کی حیثیت سے اندراج کیا جائے گا۔ ڈیلیگیٹ ووٹر کی نشاندہی کی جائے گی۔ آدھار سے ووٹر شناخت نمبر سے صحیح کرنے پر تصحیح کی جائے گی جس میں 50 فیصد صحیح پانے پر آدھار سے مربوط کیا جائے گا ورنہ بی ایل اوز گھر گھر جاکر تنقیح کرکے ووٹر کے آدھار کارڈ کی نقل اور اس کے ووٹر کارڈ نمبر حاصل کریں گے۔ ووٹر آدھار سیڈنگ کو آن لائن میں الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ کے ذریعہ بھی انجام دے سکتے ہیں۔ 1950 ٹول فری نمبر کو فون کرکے یا 08970499899 کو ایس ایم ایس کے ذریعہ آدھار کو مربوط کرسکتے ہیں۔ انڈرائیڈ موبائیل آپ کے ذریعہ آدھار نمبر کو مربوط کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کئے گئے۔ اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ضلع کے تمام ووٹرس اس پروگرام کی انجام دہی کے لئے تعاون کرنے کی خواہش کی۔ بی ایل او تنقیح کے وقت ووٹر دستیاب نہ ہونے پر دوسروں سے دریافت کرکے اُن کے دستیاب ہونے وقت کو معلوم کرکے دوبارہ تنقیح کریں۔ اگر گھر مقفل ہونے پر اپنا فون نمبر بوتھ نمبر کا اسٹیکر اُس دروازے پر چسپاں کریں۔ اس طرح تین مرتبہ جانے کے بعد بھی ووٹر کے نہ ہونے کی تصدیق کرکے ووٹر فہرست سے نام کو منسوخ کریں۔ اس کے لئے اعلیٰ عہدیداران کو اس سے واقف کروائیں اور اس کے نام کی منسوخی کے لئے سفارش کریں۔ ہر 10-15 بی ایل اوز کے اوپر ایک سوپروائزر ہوگا۔ 31 جولائی 2015 ء تک کی تمام درخواستوں کی الیکشن عہدیداران کو یکسوئی کرنے کی ہدایت کی۔ اس پروگرام میں ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا، ریونیو ڈیویژنل عہدیداران و تحصیلداران و دیگر نے شرکت کی۔