ادخال پرچہ نامزدگی تک ووٹرس کا اندراج جاری : کلکٹر
کریم نگر ۔ 14 ؍ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے چار اسمبلی حلقوں کے حدود میں 890229 رائے دہندوں کے ناموں کے دوسری فہرست کا سرفرازاحمد نے جاری کر دیئے جانے کی اطلاع دی ہے ۔ ہفتہ کی شام کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں سبھی سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران کے سامنے دوسری مرتب کردہ فہرست کی اجرائی کرتے ہوئے انہیں حوالے کی اور مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ چناؤ کمیشن کے احکامات کے مطابق 10 ستمبر سے 25 ستمبر تک جاری ووٹرس کے اندراج کے لئے خصوصی پروگرام میں داخل درخواستوں کی جانچ کے بعد اہلیت رکھنے والے سبھی ووٹرس کے نام دوسری فہرست میں درج کئے جاچکے ہیں۔ چناؤ کے اعلامیہ تک بھی فہرست میں نام نہ ہوں تو فارم نمبر 6 پُر کرکے درخواست دے سکتے ہیں ‘ کیا چناو میں حصہ لینے والی سبھی سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے بوتھ سطح کے ایجنٹوں کو مقرر کرتے ہوئے نام حوالے کر دیں ‘اس اجلاس میں ضلع ریونیو آفیسر بھکشا نائک ریٹرننگ آفیسرس ضلع پریشد سی ای او وینکٹ مادھوراؤ ‘ ڈی آر او وینکٹیشوراؤ ریونیو آنند کمار مختلف سیاسی پارٹیوں کے وفد بہوجن سماج پارٹی ضلع صدر کے راجندر سی پی آئی ٹی ایم سمیا ‘ سی پی آئی سکریٹری مکندرریڈی کانگریس ایم موہن چاری ایم آئی ایم سید ابراہیم ٹی آر ایس چیٹی راجندر اؤ ‘ تلگودیشم سٹی صدر کلپاڈپو آگیا ‘ بہوجن لفٹ پارٹی ایس ہنمنت وغیرہ شریک تھے ۔ الیکشن کمیشن نے شروع کردہ وی وی پیانل کے تعلق سے ای وی ایم مشینوں کے ذریعہ ووٹ ڈالے جانے کے طرز عمل سے ضلع میں سبھی ووٹرس کو وسیع پیمانے پرمعلومات فراہم کریں اس موقع پر ضلع چناؤ آفیسر ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ ووٹ ہر ایک کا بنیادی حق ہے اس لئے سبھی کو ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے کسی ترغیب کے تحت نہ کریں اور عوام میں شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل لا یا جائے۔