ووٹر لسٹ کی تصحیح کیلئے شیڈول کا اعلان

کریم نگر 6 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر کریم نگر ویرا برہمیا نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ 2015 کی تصحیح کیلئے شیڈول کا اعلان کیاگیا ہے جس کے مطابق 13 نومبر 2014 کے دazن مسودہ ووٹر لسٹ کی اشاعت، بتاریخ 13 نومبر 2014 تا 8 ڈسمبر 2014 تک نئے اندراج، تبدیلی، منسوخی کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ 16 نومبر 2014،23 نومبر 2014،30 نومبر 2014،7 ڈسمبر 2014 کے دنوں میں خصوصی اندراج پروگرام تمام بوتھ لیول عہدیداران متعلقہ پولنگ مراکز میںمنعقد کیا جائے گا۔ موصول درخواستوں کی 22 ڈسمبر 2014 تک جانچ کی جائے گی ۔ بتاریخ 15 جنوری 2015 کے دن قطعی فہرست کی چھپوائی ہوگی۔