ریاستی جنرل الیکشن آفیسر انوپ سنگھ کی ضلع کلکٹرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس
کریم نگر ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : الیکشن کمیشن نے ووٹرس لسٹ میں ترمیم سے متعلق احکامات جاری کئے ہیں ۔ یوتھ سطح سے ووٹرس کی فہرست میں اندراج ، اخراج تبدیلی کی سہولت کا اعلان کیا ہے ۔ ووٹرس لسٹ میں ادخال اور خارج کرنے کی جانچ کے لیے متحدہ ضلع کریم نگر کے لیے آئی اے ایس عہدیدار جگدیشور کو متعین کیا گیا ہے ۔ متحدہ ضلع کریم نگر میں 13 اسمبلی حلقہ جات میں نئی ترمیم شدہ فہرست رائے دہندگان کی ترغیب کے لیے بوتھ واری سطح سے جاریہ ماہ کی 4 سے 11 تک یوتھ سطح عہدیدار ( بی ایل او ) ہر پولنگ مرکز پر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹرس کے ادخال اور اخراج کے سلسلے میں درخواستیں حاصل کریں گے ۔ سبھی ووٹ کے حقدار جاریہ ماہ کی 14 تک ایسی درخواستیں داخل کرنے پر اس کی تنقیح کر کے نئی قطعی فہرست تیار کر کے 24 کو شائع کردیں گے ۔ ریاستی جنرل الیکشن آفیسر انوپ سنگھ نے بروز جمعہ سبھی اضلاع کے کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا ۔ تمام اضلاع کے لیے الکٹورل آبزرورس کا تقرر عمل میں لانے کے بارے میں واقف کروایا ۔ الکٹورل آبزرور کی ضلع آمد پر ریاستی مصدقہ پارٹیوں کے قائدین ووٹرس کے نام درج کرنے والے عہدیداروں و دیگر متعلقہ عہدیدار باہم مشاورتی اجلاس منعقد کریں ۔ اس وقت تمام ریکارڈ رکھے جائیں مشورہ دیا ۔ ویڈیو کانفرنس میں جوائنٹ کلکٹر بدری سرینواس ڈی آر او عائشہ مسرت خانم ضلع پریشد سی ای او ، پدماوتی کریم نگر حضور آباد آر ڈی اوز بی راچہ گوڑ چینپا اسمبلی حلقہ مددگار ووٹر اندراج آفیسرس تحصیلدار وغیرہ شریک تھے ۔ حضور آباد چپہ ڈنڈی ماناکنڈور اسمبلی حلقوںمیں ووٹر لسٹ ترمیم اندراج ادخال اخراج کے لیے سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے کہا۔ ووٹر لسٹ میں نام درج کرنے خارج کرنے مقام کی تبدیلی کروانے کے لیے جاریہ ماہ کی 14 تاریح تک سہولت دی گئی ہے اور خصوصی کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں ۔۔