کوبیر 9 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چندر شیکھر ورما ایم آر نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کی تاریخ میں توسیع 8 ڈسمبر سے 15 ڈسمبر کردی گئی جس کے سبب عوام کو سہولت مل سکے اور اپنے 18 سال عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کی ناموں کو آسانی سے درج کراسکے ۔ وی آر او اوز کو ہدایت دی کہ ووٹرس کے صحیح نام پیدائش والدین کی اجازت سے درج کروائیں ۔ بعدازاں ایم آر نے مواضعات کا دورہ کیا ۔اور ووٹرس میں ناموں کے اندراج مکمل ہونے پر جنوری میں عوام کو الیکشن کارڈ تقسیم ہونے کی امید ہے ۔کوبیر منڈل اور مواضعات میں ووٹرس کے اندراج کیلئے عوام میں بیداری اجاگر کرنے کیلئے ہفتے میں ایک بار خصوصی پروگرام کے موقع پر منڈل سطح کے تمام الیکشن بوتھس کو کھلا رکھا جائے گا ۔