شاد نگر۔/30 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فرخنگر منڈل ڈپٹی تحصیلدار بھرت کمار نے نمائندہ سیاست شاد نگر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کرنے کی آخری تاریخ4 فبروری مقرر ہے۔ یکم جنوری 2019 کو جن نوجوانوں کی عمر 18 سال مکمل ہوچکی ہے ایسے نوجوان لڑکے و لڑکیاں فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کیلئے فارم 6 کی خانہ پُری کرتے ہوئے متعلقہ آفس میں داخل کریں یا پھر آن لائن کے ذریعہ بھی فہرست رائے دہندگان میںنام شامل کرسکتے ہیں۔ 18 سال مکمل کرنے والے لڑکے اور لڑکیاں یا پھر ان کے سرپرست اس جانب فوری توجہ دیتے ہوئے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔