نظام آباد :12؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنیئر کارپوریٹر ڈیویژن نمبر 21دھاروگلی نظام آباد مسٹر ایم اے قدوس نے اپنی رہائش گاہ نزد یونانی دواخانہ ای سیوا سنٹر پر خصوصی طو رپر عوام کی سہولت کیلئے مفت آن لائن رجسٹریشن کیلئے کاؤنٹر کا قیام بتاریخ 13؍ ستمبر 2018 صبح 11بجے سے آغاز عمل میں لارہے ہیں۔ خواہشمند حضرات اپنے ساتھ آدھار کارڈ کا زیراکس اور ایک عدد پاسپورٹ فوٹو ضرور لائیں اور اس مفت خدمات سے استفادہ کریں۔ کارپوریٹر ایم اے قدوس نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے حق جمہوری ووٹ کے استعمال کیلئے ووٹر لسٹ میں اپنے اور اپنے تمام خاندانی افراد کے نام جن کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہوں ضرور شامل کروائیں۔ انہوں نے بتایاکہ ناموں کے آن لائن کے بعد سرکاری عہدیدار درخواست گذاروں کے گھروں پر آکر انکوائیری کریں گے اس کے بعد ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت عمل میں آئے گی۔
کلکٹر کاماریڈی ستیہ نارائنا کو قومی ایوارڈ
کاماریڈی :12؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہا تما گاندھی قومی ضامن روزگار اسکیم پر کامیاب طریقے سے عمل آوری پر ریاست تلنگانہ میں ضلع کاماریڈی کو امتیازی مقام حاصل ہوا ۔ اس سلسلہ میں دہلی کے وگنان بھون میں منعقد ایک تقریب میں مرکزی وزیر دیہی ترقیات نریندر سنگھ تومر کے ہاتھوں ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا اور ڈی آر ڈی پی ڈی چندرا موہن نے قومی سطح کے ایوارڈ حاصل کیلئے اس تقریب میں تلنگانہ ریاست ضامن روزگار کے منیجر درگا پرساد ، شیشو کمار ، مرلی دھر موجود تھے ۔