ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کا مشورہ

چیوڑلہ /18 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیوڑلہ کے تحصیلدار راجندر ریڈی کی اطلاع کے بموجب ریاستی حکومت کی جانب سے 18 سال مکمل کرنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کیلئے 8 ڈسمبر تک اپنا کام مستقر کے تحصیلدار آفس اور یوتھ لیول آفیسر کے پاس درج کرواسکتے ہیں ۔ انہوں نیکہا کہ ناموں کے اندراج کے ساتھ ساتھ قدیم ووٹر لسٹ میں ناموں کی تبدیلی اور جانچ پڑتال اور ایک جگہ سے دوسری جگہ ووٹرز کی منتقلی کیلئے بھی موقع دیا گیا ہے ۔ اس لئے زیادہ سے زیادہ لڑکے اور لڑکیوں کو چاہئے کہ ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کا ا ندراج کروائیں ۔ مزید معلومات کیلئے تحصیلدار آفس سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔