نظام آباد:10؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر رونالڈ روس نے بتایا کہ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی تبدیلی و اعتراض کیلئے درخواست گذاری کرنے کیلئے 15؍ ڈسمبر تک مہلت دی گئی ہے۔ یکم ؍ جنوری 2015ء تک 18 سال مکمل کرنے والے تمام افراد اپنے ناموں کی شمولیت کیلئے متعلقہ بوتھ لیول آفیسرس سے درخواست گذاری کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے ناموںکے شمولیت کیلئے 13، 14؍ ڈسمبر کے روز پولنگ مراکز پر خصوصی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اور اعتراض اور ناموں کے اندراج کیلئے فارم نمبر 6,7,8 کی خانہ پری کرتے ہوئے درخواست گذاری کریں۔ تمام مستحق افراد استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
کتہ پلی میں چوری کی واردات
گمبھی راؤ پیٹ ۔/10ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ کے موضع کتہ پلی میں کل رات نامعلوم سارقوں نے کونی ملیا نامی شخص کے مقفل مکان کے دروازے کو نقصان پہنچا کر اندر داخل ہوتے ہوئے صندوق میں موجود 12تولے سونے کے زیورات اور 19ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا جبکہ ملیا اپنے افراد خاندان کے ساتھ کسی دوسرے مقام گیا ہوا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ملیا نے اپنی لڑکی کی شادی کیلئے طلائی زیورات خرید کر رکھے تھے۔ سرکل انسپکٹر سرسلہ ار گنیا اور سب انسپکٹر آف پولیس گمبھی راؤ پیٹ سرینواس نے مقام واردات کا مختلف زاویوں سے معائنہ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا واقعہ کے سبب اطراف و اکناف کے علاقوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔