ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت کیلئے ظہیرآباد میں رہنمائی

ظہیرآباد۔/19 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نے فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کے لئے اسلامک سنٹر میں ہیلپ لائن سنٹر کا قیام عمل میں لایا ہے جس کا افتتاح امیر مقامی محمد ناظم الدین غوری نے کیا۔ انہوں نے مسلمانان ظہیرآباد سے مخلصانہ اپیل کی ہے کہ وہ جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کی جانب سے قائم کئے گئے ہیلپ لائن سنٹر سے استفادہ کریں اور اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کی آخری تاریخ 25 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ اس موقع پر معاون امیر مقامی محمد معین الدین، محمد ایوب ایم پی جے ، خواجہ نظام الدین آئیٹا، محمد اشرف ایس آئی او، محمد نظام آئی وائی ایم، نصیر الدین رکن جماعت، اساتذہ منصور علی خان، عبدالقدیر ، ریاض الدین، محمد عبدالمجید اور دوسرے موجود تھے۔