تساہلی ناقابل برداشت، ونپرتی میں عہدیداروں کو ضلع کلکٹر کا انتباہ
ونپرتی۔/12 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔ بوتھ لیول عہدیدار، سپر وائزر ان کے حدود کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت کرتے وقت چوکسی کے ساتھ کام کرنے ونپرتی ضلع کلکٹر شویتا مہنتی نے ہدایت دی۔ مستقر ونپرتی کے راجہ لکشمیا فنکشن ہال میں الیکٹورل 2018 بوتھ لیول عہدیدار اور سپروائزروں کو تربیتی کلاسیس کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں ضلع کلکٹر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر لسٹ میں نام کی شمولیت کے وقت ایس ایس سی میمو، پیدائش سرٹیفکیٹ دیکھ کر نام شامل کریں۔ سوسال سے زائد عمر والوں کی ووٹر لسٹ پولنگ بوتھس کے حساب سے ہونا چاہیئے۔ بعد ازاں ضلع کلکٹریٹ دفتر میں تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت میں کوئی اعتراض ہو تو عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے اس کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ ووٹر لسٹ میں نام کے شامل کرنا یا خارج کرنا یہ پولنگ بوتھس پر ہی ہوگا۔ سیاسی قائدین عہدیداروں سے مشاورت کرتے ہوئے اس کو حل کرواکر تعاون کریں۔ جنوری 2018 تک 18سال مکمل ہونے والے ہر فرد کا ووٹر لسٹ میں نام شامل کیا جائے گا اور اس کیلئے شعور بیداری مہم بھی چلائی جائے گی۔ اس موقع پر آر ڈی او چندرا ریڈی، جوائنٹ کلکٹر وینو گوپال کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین موجود تھے۔