یلاریڈی ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 18 سال عمر مکمل کرنے والے نوجوان لڑکے و لڑکیوں سے حق رائے دہی کیلئے اپنا نام فہرست رائے دہندگان میں درج کرانے کیلئے درخواستیں قبول کی جارہی ہیں ۔ یلاریڈی تحصیلدار شریمتی ناگا جیوتی نے مزید بتایا کہ ہر اتوار کو پولنگ بوتھس پر متعلقہ BLO کی نگرانی میں صبح سے شام تک درخواستیں قبول کی جارہی ہیں ۔ تمام درخواستیں کو آن لائن میں رکھی جائیں گی ۔ انہوں نے 18 سال مکمل کرنے والے نوجوان کو فہرست رائے دہندگان میں اپنا نام درج کروانے دلچسپی لینے کا مشورہ دیا ۔