عادل آباد /7 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ چوک پر آج سینکڑوں افراد نے اس وقت دھرنا منظم کیا جب انہیں محسوس ہوا کہ ان کے نام فہرست رائے دہی سے ہدف کر دئے گئے ہیں ۔ تقریباً چار گھنٹہ تک ( شام پانچ بجے تک ) جاری اس نام ہدف کردہ رائے دہندگان نے رائے دہی سے استفادہ کرنے کامطالبہ کر رہے تھے ۔ جبکہ ان کی قیادت کانگریس قائدین میں مسٹر ساجد خان ، فیاض احمد ، بی جے پی پارٹی امیدوار مسٹر پی شنکر نے کی ۔ انہوں نے میڈیا سے مخاطب ہوکر فہرست رائے دہی ترتیب دینے والے امیدوار عہدیداران پر الزام عائد کیا کہ ان کی لاپرواہی کے بناء پر مستقر عادل آباد کے بیشتر حلقہ جات سے زائد از پانچ ہزار افراد کو حق رائے دہی سے محروم ہونا پڑا ۔ انہوں نے ضلع الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرف انہیں توجہ مبذول کرتے ہوئے محروم ووٹرس کے ساتھ انصاف کریں ۔ ایک دوسری اطلاع کے مطابق بکل گوڑہ میں مدرس کیسرا اسکول کے قریب ٹی آر ایس اور بی جے پی اراکین کے درمیان فہرست رائے دہی کے خاطر دونوں گروپوں میں ہلکہ تشدد برپا ہوا ۔ پولیس بروقت پہونچکر قابو کرلیا ۔ ضلع عادل آباد کو رائے دہی حملہ 76.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔