ووٹر ایک دن پہلے اپنا وقت بُک کراسکیں گے

بھوپال23نومبر(سیاست ڈاٹ کام )مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں اس بات ووٹروں کو لمبی لائنوں سے نجات دلانے کا انتظام کیاگیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق ووٹروں کی سہولت کے لئے الیکشن کمیشن افسر مدھیہ پردیش کے ذریعہ ‘کیولیس موبائل ایپ’ تیار کیاگیا ہے ۔اس موبائل ایپ کی مدد سے ہر ووٹر پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے لئے جانے سے پہلے ٹوکن حاصل کرسکتا ہے ۔اس کے بعد اپنی باری آنے پر وہ ووٹ ڈالنے کے لئے بوتھ میں داخل ہوسکتا ہے ۔اس موبائل ایپ کا استعمال پولنگ بوتھ کے باہر واقعہ ووٹر ہیلپ بوتھ پر موجود بی ایل او کے ذریعہ کیا جائے گا۔