حیدرآباد۔/22اپریل، ( سیاست نیوز) الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ، حیدرآباد نے ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کے سلسلہ میں اجلاس طلب کیا ہے۔ مسلمہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس 23اپریل جمعرات 10:30بجے، فیس ٹو فیس ہال گراؤنڈ فلور جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس ٹینک بنڈ پر منعقد ہوگا۔