ووٹرلسٹ میں ناموں کے اندراج کیلئے رہنمائی

نظام آباد میں مسلم تنظیموں کی جانب سے سنٹرس ‘ استفادہ کی اپیل

نظام آباد:5؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ اسمبلی نظام آباد اربن میں منصوبہ بند سازش کے تحت مسلم ووٹرس کے نام ووٹر فہرست سے خارج کردیئے گئے ہیں۔ عنقریب ملک اور ریاست میں اسمبلی وپارلیمانی انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں ۔ مسلم ووٹرس بالخصوص نوجوان طبقہ اور خواتین اپنے اپنے ناموں کا ووٹرس فہرست میں اندراج کرائیں۔ سید قیصر خادم ملت نے یہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد شہر میں احمد پورہ کالونی نزد مکہ مسجد نوجوانوں کی جانب سے اور مسجد حمیدیہ کمیٹی کی جانب سے سنٹرس قائم کرتے ہوئے ووٹر فہرست میں نامو ںکا اندرا ج کیا جارہا ہے۔ ناموں کی تصیح کی جارہی ہے۔ نئے نام درج کئے جارہے ہیں اور نئی تصویر بھی لگائی جارہی ہے۔سید قیصر نے بتایاکہ ووٹر فہرست میں ناموں کے اندراج کیلئے ذاتی مکان رکھنے والے افراد 2عدد تصویر اور آدھار کارڈ کے ہمراہ رجوع ہوں جبکہ کرایہ دار افراد پاسپورٹ سائز فوٹو ، آدھار کارڈ اور برقی بل کا زیراکس منسلک کرتے ہوئے ووٹر فہرست میں ناموں کا اندرا ج کرائیں۔ سید قیصر نے کہا کہ مسلمان ووٹ کی اہمیت کو نا سمجھنے سے ہم پر ظالم حکمران مسلط ہورہے ہیں جو شریعت میں مداخلت کی ناپاک کوشش کررہے ہیں۔ فرقہ پرست طاقتوں کا قلع قمع کرنے اور ظالم حکمرانوں سے اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے ووٹ سب سے بڑی طاقت ہے۔ سید قیصرنے کہا کہ حکومت کی جانب سے ووٹر فہرست میں نامو ںکا اندراج عمل میں لایاجارہا ہے ۔ ابھی موقع ہے انتخابی علامیہ جاری ہونے کے بعد ووٹر فہرست میں ناموں کا اندراج نہیں لایا جائے گا۔ لہذا مسلمان خواب غفلت سے بیدار ہوکر ووٹر فہرست میں ناموں کا اندراج کرائیں۔ مسلم تنظیمیں ، نوجوان، اس سلسلہ میں آگے آئیں اور زیادہ سے زیادہ مسلمانو ںکے نام ووٹر فہرست میں درج کرائیں۔ ووٹر فہرست میں ناموں کے اندراج کیلئے خادم ملت سید قیصر کی خدمات سے استفادہ کرنے کیلئے فون نمبر 9849283407پر ربط پیدا کریں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ سید قیصر نے ابھی تک الگ الگ مقامات کے 1200 افراد کے ناموں کا ووٹر فہرست میں اندراج کو یقینی بنایا اور 900 سے زائد ووٹر س کی انکوائری بھی ہوچکی ۔