ملک میں ضلع نظام آباد پائیلٹ پراجکٹ کی حیثیت سے منتخب
نظام آباد:14؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کیلئے ضلع نظام آباد کو ملک بھر میں پائلیٹ پراجیکٹ کی حیثیت سے منتخب کرتے ہوئے اس کی عمل آوری باقاعدہ طور پر انجام دینے پر ضلع کلکٹر رونالڈ روس و دیگر عہدیداروں کو گجرات ریاست کی چیف الیکشن آفیسر انیتا کاروال نے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کے مرحلہ کا آغاز کیا گیا ہے جس کا جائزہ لینے کیلئے یہ یہاں پہنچ کر کیمپ آفس میں ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس سے ملاقات کی اور تفصیلات حاصل کی انہوں نے ضلع کے 9 اسمبلی حلقہ میں کس طرح اس کا م کو انجام دے رہے ہیں اس کا جائزہ لیا اور ضلع میں 99.78 فیصد آدھار سے مربوط کرنے کا کام تکمیل ہوچکا ہے ضلع میں 18,88,348 رائے دہندگان ہے اور ان میں13,04,334 افرادآدھار کارڈ یافتہ ہے ان میں سے 21,323 کا انتقال ہوا ہے اور مکانوں کی تبدیل کرنے والوں کی تعداد 408769 ہیں اور دو مقامات پر ووٹ رکھنے والوں کی تعداد 31436 ہے ان تمام افراد کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور دو مقامات پر ووٹ رکھنے والے مکانات کے تبدیل کرنے والے افراد کو نوٹس دی جارہی ہے آدھار سے مربوط کرنے میں ہونے والی دشواریاں و دیگر تفصیلات سے ضلع کلکٹرنے گجرات چیف الیکشن آفیسر انیتا کاروال کو واقف کروایا۔ انہوں نے دیہی مقامات پر واقع رائے دہندگان کو آدھار سے مربوط کرنے اور دیگر تفصیلات کے بارے میں بھی واقف کروایا۔ اس موقع پر ڈی آر او منوہر، آرڈی او یادی ریڈی، تحصیلدار راجندر و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔