ووٹرس کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کا جائزہ

نظام آباد:7؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کے عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کیلئے الیکشن کمشن نے ضلع کو پائیلٹ پراجیکٹ کی حیثیت سے منتخب کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کوشش کے بہتر نتائج حاصل ہورہے ہیں اور آدھار سیڈنگ کے عمل کو تقریباًمکمل کیا گیا لیکن چند حلقوں میں فوٹو اور پتہ تبدیل ہونے کی وجہ سے ہونے والی دشواریوں کے نظر ہر حلقہ میں آدھار سیڈنگ کے مکمل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون ناگزیر ہے نام اور پتہ کے صد فیصد اندراج کے عمل میں تاخیر ہورہی ہے۔ مکانوں کی تبدیل اور مقفل شدہ مکانوں سے وابستہ افراد کو نوٹس جاری کی گئی۔ جن حلقوں میں ووٹر شناختی کارڈ آدھار سے مربوط نہیں کیا گیا سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ فارم 6کی خانہ پری کرتے ہوئے نئے ناموں کے اندراج کے ساتھ ساتھ آدھار سے مربوط کے عمل کو تکمیل کرلینے اس سلسلہ میں 10؍ مئی کے روز خصوصی کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ تمام منڈلوں، میونسپالٹیز، شناختی کارڈس، آدھار کے اندراج کے عمل میں تیز ی پیدا کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے ہمراہ اجلاس کے انعقاد کیلئے متعلقہ آرڈی او، تحصیلدارکو ہدایت دی گئی ہے۔ اس اجلاس میں کانگریس، تلگودیشم و دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ آرڈی او وینکٹیشم، یادی ریڈی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔