ووٹرس لسٹ میں ناموں کے اندراج کی تاریخ میں توسیع

کریم نگر کے جونیئر ڈگری ‘ اور انجنیئرنگ کالجوں میں ڈپٹی تحصیلدار کی نگرانی میں خصوصی پروگرام

کریم نگر ۔ 2 جولائی ( سید محی الدین کی رپورٹ) فہرست رائے دہندگان میں نئے ووٹرس میں کا اندراج برائے نام ہوا ہے ۔ اس کی نشاندھی ہونے پر رائے دہی فہرست میں اپنے ناموں کے اندراج کے لئے مزید موقع فراہم کرتے ہوئے مرکزی چنا و کمیشن نے ایک ماہ کی مدت فراہم کی ہے ۔ 18 تا 21 سال عمر والے ہر ایک کو رائے دہی فہرست میں اپنانام درج کروانے کے سلسلے میں خصوصی پروگرام شروع کیا ہے۔ کریم نگر ‘ چپہ ڈندی ماناکنڈو ؍ حضورآباد اسمبلی حلقوں میں ووٹرس کے ناموں کے اندراج کے لئے ضلع مستقر کریم نگر کے سوا اس ماہ کی آخری تک جونیر‘ ڈگری اورانجینئرنگ کالجوں میں نائب تحصیلدار کی نگرانی میں اس کی تکمیل کے لئے پروگرام کیا گیا ہے ۔ ضلع میں 10 لاکھ سے زیادہ آبادی ہے ۔ لیکن اس میں 75 ہزار سے زائد نئے ووٹرس نہیں ہیں پچھلے دو برس سے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوچکا ہے ۔ لیکن ووٹرس کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ہے ۔ حالانکہ عصری سہولتیں میسر ہیں لیکن لاپرواہی ہوئی ہے۔ نائب تحصیلداروں کو ووٹرس لسٹ پوری کرلینے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ضلع کے ڈگری ‘ انجنیئرنگ کالجوں میں جاریہ ماہ کی 19 تک ہر کالج کے لئے ایک نائب تحصیلدار متعین کیا گیا ہے ۔ کالج میں ووٹرس لسٹ میں اندراج کے لئے فارم نمبر 6 فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ ایک دو دن میں نائب تحصیلدار کالج کا دورہ کر کے فارم 6 کے ساتھ آدھار کی نقل ایک تصویر تحصیل آفس میں چناؤ شعبہ میں حوالے کرنے یا پھر آن لائن میں بھیجے جانے کے لئے یہ مہینہ بھر اس کو جاری رکھا جائے گا ۔ ضلع میں 10 لاکھ 5 ہزار 711 آباد ہے جس میں مرد 504820 ‘ خواتین 501091 ہے ۔ اندراج ہونے والے ووٹرس کی تعداد 75 ہزار ہے ۔ جن کے نام فہرست رائے دہندگان میں درج ہونا ہے ۔ اس سلسلے میں ضلع میں تشہیر کی جا رہی ہے ۔ کریم نگر کے سبھی مقامات کی ووٹر لسٹ کے مسودہ کے دوسری مرتبہ مرتب کرنا ترمیم شدہ کا اعلان ہوچکا ہے ۔ کریم نگر کی تقسیم عمل میں آنے کی وجہ سے سپٹمبر میں اعلان کرنا تھا۔ 30 جون تک مسودہ کے اعلان کا موقع دیا گیا ہے ۔