ووٹرس بیداری مہم میں اردو نظر انداز

سنگاریڈی5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک میں 76.84 فیصد رائے دہی عام انتخابات میں ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مرتبہ 2.03 فیصد رائے دہی میں اضافہ ہوا ہے ۔ ضلع میدک میں 22.00029 رائے دہندوں کی تعداد کے باوجود 76.84 رائے دہی فیصد میں جملہ 1690505 رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ اس مرتبہ رائے دہی کے وقت میں بھی ایک گھنٹہ اضافہ دیا گیا اور تمام انتظامات بہتگر طور پر مکمل کرتے ہوئے رائے دہی کو صد فیصد بنانے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے عوام میں شعور بیداری کیلئے تشہیری مہم بڑے پیمانے پر چلائی گئی جس پر لاکھوں روپئے بھی خرچ کئے گئے ۔ تشہیری مہم میں اردو کو نظر انداز کیا گیا ۔ رائے دہی کے دن کا اعلان کرنے کی وجہ سے کئی افراد رائے دہی میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کے بجائے طعطیل کا مزہ لینے کو ترجیح دئے جس کی وجہ سے بھی رائے دہی کے فیصد میں کچھ حد تک کمی واقع ہوئی ، یوں تو سمجھا جارہا تھا کہ ضلع میدک میں ریاستی سطح پر رائے دہی ہوگی لیکن گذشتہ عام انتخابات سے صرف 2.03 فیصد اضافہ ہوا ۔ سال 2009 کے عام انتخابات میں 74.81 فیصد رائے دہی ہوئی تھی سال 2014 کے عام انتخابات میں سب سے کم رائے دہی ضلع میدک کے اسمبلی حلقہ پٹن چیرو میں ہوئی ۔ حلقہ اسمبلی پٹن چیرو میں رائے دہندوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کے باوجود صرف 69.67 فیصد رائے دہی ہوئی جبکہ حلقہ اسمبلی سدی پیٹ میں 74.20 میدک 77.57 نارائن کھیڑ 77.18 اندول 79.35 نرساپور رحلنہ اسمبلی رائے دہی کے فیصد میں اضافہ دیکھا گیا ۔ حلقہ اسمبلی نرساپور میں 85.97 حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں 70.66 فیصد حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں 73.68 فیصد حلقہ اسمبلی دوباک 82.52 اور حلقہ اسمبلی گجویل 83.85 فیصد رائے دہی ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ دیہی سطح کے عوام نے رائے دہی کے دوارن بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور شہری علاقوں میں رائے دہی کا فیصد کم دیکھا گیا ۔ ضلع میدک کے دس اسمبلی حلقوں میں ہیں ۔ پارلیمانی حلقہ میدک سے کے سی آر مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ بی جے پی سے نریندر ناتھ اور کاگنریس ڈاکٹر صشراون کمار ریڈی پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد سے ٹی آر ایس امیدوار بی بی پاٹل ، وائی ایس آر کاگنریس محمد محی الدین کانگریس سے سریش شنکر انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزائی کر رہے ہیں ۔