سنگاپور۔24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سنگاپورایونٹ میں عالمی نمبر تین کیرولین وزنائیکی نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں چیک جمہوریہ کی پیٹرا کیویٹووا کو شکست دے دی۔ ڈبلیو ٹی اے فائنل میں سنگا پور میں سرفہرست 8 کھلاڑی ایکش میں ہیں۔ ڈنمارک کی عالمی نمبر تین کیرولین وزنائیکی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پیٹراکیویٹووا کو شکست سے دوچار کیا۔ کیرولین نے پہلا سٹ 7-6 سے جیتا جبکہ دوسرے سٹ میں پیٹرا کیویٹووا کامیاب رہیں۔ دفاعی چیمپئن کیرلین وزنائیکی نے فیصلہ کن سٹ جیت کر سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کر لی۔ ووزنیاکی نے یہ مقابلہ 7-5 ،3-6 ، 6-2سے اپنے نام کیا۔