سڈنی ۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ورلڈ کپ میں رنز کی انبار پر ویسے تو ہر گوشے سے آواز آرہی ہے اور اب ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بھی ونڈے کرکٹ میں تبدیلیوں کا مطالبہ کردیا ہے۔دھونی نے کہاکہ بہت زیادہ باؤنڈریز ونڈیکرکٹ کا لطف ختم کردیں گی۔ 50 اوورز کے مقابلوں کو ٹوئنٹی 20 کی طرح نہیں ہونا چاہیے۔ کپتان نے کہاکہ میری ذاتی رائے میں ونڈے کے طریقۂ کار میں تبدیلی ہونی چاہئے۔کرکٹ کی تاریخ میں ونڈے میں ڈبل سنچری نہیں بنی تھی لیکن گذشتہ تین برسوں میں 3 ایسی اننگز سامنے آ چکی ہیں۔دھونی نے کہاکہ ونڈے کرکٹ میں ٹیموں کا اصل امتحان اننگز کے درمیانی اوورز میں ہوتا ہے۔ 15تا 35 تک بیٹنگ کرنا اہم ہے ۔ ابتدائی اور اختتامی 10 اوورز زیادہ اہمیت نہیں رکھتے۔