سڈنی ۔ 17اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے ایک گھریلو ٹورنمنٹ میں ایک ناقابل یقین ریکارڈ بنا ہے۔ یہاں ایک ونڈے میچ میں ٹیم نے مقررہ 50 اوورس میں تین وکٹ پر 596 رنوں کا ہمالیائی اسکور بنا ڈالا۔ یہی نہیں انہوں نے اپنی حریف ٹیم کو 10.3 اوورس میں صرف 25 رن ڈھیر بھی کردیا اور571 رنوں سے جیت درج کرلی۔ یہ کارنامہ خواتین کرکٹ ٹیم نے انجام دیا ہے۔ رنوں کا انبار ایس اے سی اے پی سی اسٹیسٹ وائیڈ سوپر ویمن فرسٹ گریڈ میچ میں دیکھنے کو ملا۔ ناردن ڈسٹرکٹ اور پورٹ اڈیلیڈ کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں ناردن ڈسٹرکٹ کے بیٹس ویمنس نے طوفانی اننگز کھیلیں۔ ٹیم کی طرف سے ٹیگن ، میکفیرلن ، سیم بیٹس ، تابتا سویلی اور ڈارسی براون نے سنچریاں بنائیں۔ اس دوران ہر کھلاڑی نے تابڑتوڑ بیٹنگ کی اور رن ریٹ کو 12 سے نیچے نہیں گرنے دیا۔ میکفیرلن نے 80 گیندوں میں 130 رن بنائے۔ اس کے بعد بیٹس نے71 گیندوں میں ناٹ آوٹ 124 رنوں کی اننگز کھیلی ، وہیں سویلی نے سب سے طوفانی بیٹنگ کی اور 56 گیندوں میں 120 رن بنائے۔ چوتھی سنچری براون نے بنائی۔ انہوں نے 48 گیندوں میں ناٹ آوٹ 117 رن بنایا۔ ایسے میچوں میں چھکوں کی برسات ہوجاتی ہے ، لیکن اس میچ میں معاملہ اس کے بالکل برعکس نظر آیا۔ کیونکہ میچ میں صرف تین چھکے ہی لگے۔ زیادہ تر رن چوکوں س آئے۔ میچ میں 64 چوکے لگے۔ ناردن ڈسٹرک کوحریف ٹیم کی خراب بولنگ سے بھی مدد ملی اور انہیں 88 رن اضافی رنز شامل ہیں۔
کرس مورس کی آسٹریلیا کے دورے میں واپسی
کیپ ٹاؤن۔ 17اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) آل راؤنڈر کرس مورس کو چار نومبر کو شروع ہونے والے آسٹریلیا کے ونڈے اور ٹوئنٹی20 دورے کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین تین ونڈے اور واحد ٹوئنٹی 20 میچ کھیلا جانا ہے ۔ مورس کو دونوں فارمیٹس کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ان کو اس سال آئی پی ایل کے دوران پیٹھ میں چوٹ لگ گئی تھی اور اس کے بعد وہ ٹیم کے سری لنکا کے دورے سے باہر تھے۔