لاہور ، 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں ڈومیسٹک سطح پر عمدہ کارکردگی دکھانے والے کامران اکمل کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹسٹ سیریز کے بعد پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی اور انضمام الحق کی زیر سربراہی سلیکشن کمیٹی نے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔