کولمبو۔5 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ پاکستان کے خلاف مجوزہ ونڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جہاں فاسٹ بولر لاستھ مالنگا کو آرام کی غرض سے خارج کر دیا گیا۔آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز فٹنس مسائل کے باعث سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن حیران کن طورپر دھنشکا گناتھیلاکا کو نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ ٹسٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل اور چمارا کپوگیدرا بھی دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔سری لنکائی سلیکٹرروں نے موجودہ ناقص فارم اور 2019 ورلڈ کپ کو مدنظر ملنگا کا انتخاب نہ کرتے ہوئے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا۔معلنہ ٹیم میں کپتان اپل تھرنگا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، لہیرو تھریمانے، کشال مینڈس، ملیندا سری وردنا، چمارا کاپوگیدرا، تھسارا پریرا، سکوگے پرسنا، نووان پرادیپ، سورنگا لکمل، دشمانتھا چمیرا، وشوا فرنینڈو، اکیلا دھننجایا اور جیفری وانڈرسے پر شامل ہیں۔سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر سے ہو گا۔