ونڈے درجہ بندی میں ہندوستان کو تیسرا مقام

دبئی ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ونڈے درجہ بندی میں ہندوستان کو تیسرا مقام حاصل ہے جبکہ بیٹسمینوں کی فہرست میں ہندوستانی ٹسٹ کپتان ویراٹ کوہلی دوسرے مقام پر فائز ہیں۔ ہندوستان 110 نشانات کے ذریعہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے پیچھے ہے۔ آسٹریلیا 124 نشانات کے ذریعہ پہلے مقام پر فائز ہیں جبکہ نیوزی لینڈ 113 نشانات کے ہمراہ ونڈے کی دوسری بہترین ٹیم ہیں۔ کوہلی کی جھولی میں 813 نشانات ہیں جس کے ذریعہ وہ جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ولیئرس سے پیچھے ہیں جبکہ ہاشم آملہ اس فہرست میں تیسرے مقام پر موجود ہیں۔ کوہلی کے علاوہ روہت شرما اور ساتھ میں شیکھر دھون آٹھویں مقام پر موجود ہیں لیکن ونڈے اور آل راونڈرس کی فہرست کے ابتدائی 10 ناموں میں ہندوستان کا کوئی بھی کھلاڑی موجود نہیں ہے۔
ڈی ویلیئرز زخمی ‘آسٹریلیا کیخلاف پہلے ونڈے میں شرکت غیر یقینی
جوہانسبرگ ۔23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی کپتان ابراہام ڈی ویلیئرز فٹنس مسائل کے باعث آئرلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ سے باہر ہو گئے جن کی آسٹریلیاکیخلاف سیریز کے پہلے ونڈے میں شرکت بھی غیر یقینی ہو گئی ہے۔ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی کے مطابق ڈی ویلیئرز کہنی کی تکلیف سے صد فیصد فٹ نہیں ہوئے۔30 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف  پہلے میچ سے قبل ان کا فٹنس ٹسٹ لیا جائے گا۔ دریں اثناء ان کی جگہ رلی روسو کو ٹیم میں طلب کرلیا گیا ہے۔