حیدرآباد ۔ (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے زیراہتمام ونڈے اسکول لیگ انڈر 16 سیریز کے ایک میچ میں سیکرڈ ہارٹ ہائی اسکول کے سینٹ مارکس بوائز ٹاؤن ہائی اسکول ٹیم کو 47 رن سے شکست دیدی ۔ فاتح ٹیم کے برت (13) ، میلون (17) ، ویویک (14) ، اور لکھت (10) نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ سینٹ مارکس بوائز ٹاؤن ہائی اسکول کے محمد فریس شریف 7.4 اوورس میں 37 رن دے کر 7 وکٹ حاصل کیا ۔ سیکرڈ ہارٹ کے نکھل نے 6.4 اوورس میں 14 رن دے کر 6 وکٹ حاصل کیا ۔