ونڈیز آج آخری قدم عبور کرنے کی خواہاں

پونے۔26 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف گزشتہ ونڈے میں بڑے اسکور کے باوجود برابری پر رہی تھی لیکن جسپریت بمراہ اور بھونیشور کمار کی ٹیم میں واپسی کے بعد اس کی کوشش اچھی کارکردگی کے ساتھ یہاں ہفتہ کو سیریز کے تیسرے میچ میں کامیابی اور سیریز میں برتری حاصل کرنی ہوگی۔ہندوستان نے دوسرے ونڈے میں321 رنزکا بڑا اسکور بنایا تھا لیکن دلچسپ اس میچ میں بولروں کی مہنگی بولنگ سے ویسٹ انڈیز نے ہار ٹالتے ہوئے میچ ٹائی کرا دیا۔ بمراہ اور بھونیشور کی واپسی سے میزبان ٹیم کو بہتر نتائج کی توقع ہے ۔ بولنگ شعبہ میں تین وکٹ لے کر سمیع اگرچہ باہر ہوئے ہیں لیکن دوسرے فاسٹ بولر امیش یادو بھی اب تک مہنگے رہے ہیں جو15 رکنی ٹیم میں برقرار ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دو میچوں میں142 رنز دے کر صرف ایک وکٹ ہی حاصل کیا ہے ۔ ابھی تک اسپنر یجویندر چہل اورکلدیپ یادو کافی کامیاب رہے ہیں۔ چہل4 وکٹ لے کر اب تک سب سے زیادہ کامیاب ہیں جبکہ چائنامین بولر کلدیپ نے ایک میچ میں3 وکٹ لئے ہیں۔ پونے میچ میں تین اسپنروں کے ساتھ ہندستان اتر سکتا ہے جس سے لیگ اسپنر چہل اور اوسط کے حساب سے سستی بولنگ کرنے والے کلدیپ کے آخری الیون میں جگہ برقرار رکھنا تقریبا طے ہے ۔ اس کے علاوہ جڈیجہ بھی اہم ثابت ہو سکتے ہیں جنہیں اب تک دو وکٹ ملے ہیں۔ دوسری طرف بمراہ ڈیتھ اووروں میں ہمیشہ مفید رہتے ہیں تو بھونیشور نہ صرف بولنگ بلکہ لوورآرڈر پر وہ کارآمد بیٹسمین ہیں۔ دوسری طرف کپتان ویراٹ کوہلی شاندار فام میں ہیں جنہوں نے تیز رفتار10 ہزار رنز کا بھی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔کوہلی نے دونوں میچوں میں سنچری بنائی ہے اور297 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ونڈیزکیلئے شائي ہوپ اور ہیٹ مائرکلیدی بیٹسمین ہیں کیونکہ دونوں ہی کھلاڑی سیریز میں سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جبکہ ہیٹ مائر کی بیٹنگ کسی بھی وقت ہندوستان کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔