ونڈرلا ۔ ہندوستان کا نمبر ایک امیوزمنٹ پارک (تفریح گاہ ) حیدرآباد میں

ونڈرلا ہالی ڈیز لمیٹیڈ ایم ڈی ارون کے چٹیلاپلی نے پارک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کرکے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اپریل کے تیسرے ہفتہ میں پارک کے حیدرآباد  میں آغاز کا وہ باضابطہ طور پر اعلان کر رہے ہیں ۔ ہندوستان میں یہ تیسرا ونڈرلا تفریحی پارک ہوگا ۔ قبل ازیں بنگلور اور کوچی میں ایسے ہی ونڈرلا پارک قائم کئے جاچکے ہیں ۔ حیدرآباد میں ونڈرلا پارک میں یہ 50 ایکڑ سے زیادہ رقبہ پر 250 کروڑ روپئے سے زیادہ لاگت سے راوریال پوسٹ مہیشورم منڈل ضلع رنگاریڈی میں قائم کیا جا رہا ہے۔ اس میں روزانہ 10,000 سے زیادہ افراد کو تفریح فراہم کرنے کی گنجائش ہوگی چاہئے وہ  عمر کے کسی بھی زمرے سے تعلق رکھتے ہوں ۔ اس میں ہندوستان کا اولین ریورس لوپنگ رولر کوسٹر ’’ری کوائل‘‘ ہوگا ۔ ہندوستان کے اولین خلائی مرکزی  موضوع کا پرواز کرنے والے  تھیٹر کا تجربہ حاصل کیا جاسکے گا ۔ یہ ہندوستان کا اولین تفریحی پارک ہوگا ۔ 1 میگا واٹ برقی شمسی توانائی پیدا کرے گا۔ ونڈرلا ہالی ڈیز لمیٹیڈ کے سی ای او دپیندر جیت سنگھ  سچدیوا نے کہا کہ اس پارک میں کئی قابل دید پرکشش مقامات اور تفریحات ہوں گی ۔ جہاں اعلیٰ معیاری حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سہولت کے لئے وسیع پیمانہ پر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ ونڈرلا نے ماحولیات دوست تفریحی ماحول فراہم کرنے کا عہد کر رکھا ہے ۔ چونکہ ونڈرلا میں خاص طور آبی تفریحات کا اہتمام  ہے جن سے روزانہ ہزاروں افراد لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ اس لئے پانی صاف کرنے کے 5 مختلف قسم کے پلانٹس نصب کئے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں برساتی پانی کا ذخیرہ کرنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔ ونڈرلا استعمال شدہ پانی کو صاف کر کے دوبارہ قابل استعمال بناتا ہے ۔ جو پانی صاف نہیں کیا جاسکتا اسے ونڈرلا کے سبزہ زاروں  ‘ پھولدار درختوں کی آبپاشی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اسطرح ونڈرلا پانی کے لحاظ سے خود مکتفی ہے اور ایک سال تک  اسے باہر سے پانی حاصل کرنے کی ضرورت نہ ہوگی ۔ونڈرلا کو OHSAS 18001 2007 کا سرٹیفکیٹ حاصل ہے ۔ ونڈرلا حیدرآباد میں آغاز کے وقت ہی زمینی اور پانی کے جملہ 43 تفریحی پرکشش مقامات ہوں گے ۔ الغرض  یہ تفریحی پارک ہندوسان کا نمبر ایک تفریحی پارک ہوگا ۔ 500  منتخب افراد کو کمپنی کے خرچ پر ونڈرلا بنگلور کا مشاہدہ کروایا جائیگا تاکہ وہ ونڈرلا کے بارے میں بیداری شعور مہم ’’ اسکریم فار ونڈرلا‘‘ چلا سکیں ۔ مزید تفصیلات پون پی آرسترا سے موبائیل : 9246209741 یا پی آر سترا سے 9963445785 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔