ونپرتی کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے اقدامات پر زور

ونپرتی ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی شہر کو سرسبز و شاداب بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام جماعتوں کے عوامی نمائندے کسی بھی جماعت سے تعلق ہو، پارٹی جھنڈے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مل کر کام کرنے کا رکن اسمبلی ونپرتی ڈاکٹر جی چناریڈی نے ارکان بلدیہ کو مشورہ دیا۔ ونپرتی میونسپل کا اجلاس آج صبح پی رمیش گوڑ میونسپل چیرمین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں رکن اسمبلی ونپرتی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ آنے والے سال میں شہر ونپرتی کو ہر اعتبار سے ترقی کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ونپرتی میں سڑکوں کی توسیع کو بہت جلد کیا جائے گا۔ اس کی فائل سکریٹریٹ میں بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے میونسپل عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ آنے والے موسم گرما کو مدنظر رکھتے ہوئے ابھی سے پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ موسم برسات شروع ہونے ابھی چھ ماہ باقی ہیں اس کیلئے ونپرتی کے تمام بی ٹی سڑکوں کی مرمت کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ونپرتی کو مزید ایک برقی سب اسٹیشن کو قلب شہر میں تعمیر کرنے کیلئے 2 کروڑ سے زائد رقم منظور ہوئی ہے جس کیلئے اراضی کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ ریاستی حکومت شجرکاری پروگرام پر بہت زور دے رہی ہے۔ اسلئے ہر وارڈ کے ہر پارک میں شجرکاری کرنے انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اجلاس میں جملہ 8 ایجنڈوں کو منظور کیا گیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کونسلر گٹو یادو، وائس چیرمین بی کرشنا کے درمیان معمولی بحث و تکرار ہوئی۔ میونسپل اجلاس میں محکمہ برقی، ہیلت اور دیگر محکموں کے عہدیداروں کی لگاتار غیرحاضری پر ارکان بلدیہ تشویش کا اظہار کیا۔ اس اجلاس میں میونسپل کمشنر محمد غوث محی الدین میونسپل اے آئی ڈی ای کے علاوہ دیگر موجود تھے۔