یوم جمہوریہ تقریب سے ضلع کلکٹر شیوتا مہنتی کا خطاب
ونپرتی /26 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ونپرتی کو تمام شعبوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کوشاں ہیں ۔ عوام اور عوامی نمائندوں کو چاہئے کہ وہ عہدیداروں کا ساتھ دیں ۔ ونپرتی کے پالی ٹکنک گراؤنڈ پر منعقدہ یوم جمہوریہ تقریب سے ضلع کلکٹر شیوتا مہنتی مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ضلع کلکٹر نے اس تقریب میں پہونچ کر سب سے پہلے سلامی لی ۔ بعد ازاں قومی ترنگے کی پرچم کشائی کی ۔ بعد ازاں وہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام اسکیمات کو عوام تک پہونچانے کیلئے ضلع انتظامیہ حتی المقدور کوشش کر رہا ہے ۔ ضلع ونپرتی میں مشن بھگیرتا کے تحت 14 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے ہر دیہات کے ہر گھر تک پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ضلع ونپرتی میں شادی مبارک کے تحت سال 2017-18 میں 147 دلہنوں میں ایک کروڑ 50 لاکھ روپئے تقسیم کئے گئے ہیں ۔ ونپرتی ضلع میں عوامی دربار کے تحت سے عوام کی جانب سے اپنے مسائل کو حل کرنے کیلئے دئے گئے 8535 درخواستوں میں 5978 درخواستوں کو حل کیا گیا ہے ۔ مشن کاکتیہ کے تحت 148 کروڑ خرچ کرتے ہوئے 573 تالابوں کی مرمت کی گئی ہے ۔ ونپرتی کی ترقی کیلئے عوامی نمائندوں اور عوام کا ساتھ ضروری ہے ۔ بعد ازاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو توصیف نامہ اور شال پوشی کی گئی ۔ اس موقع پر اسکولی طلبہ کے ذریعہ قومی ثقافتی پروگرام کاانعقاد عمل میں آیا ۔ اس تقریب میں ایس پی روہنی پریہ روشنی ، پلاننگ بورڈ وائس چیرمین سی نرنجن ریڈی ، ایم ایل اے ڈاکٹر جی چناریڈی DRO چندریا RDO چندرا ریڈی جوائنٹ کلکٹر نرنجن کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین عہدیداروں اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ پولیس کی جانب سے بہترین حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔