ونپرتی میں 5 اکٹوبر کو ٹی آر ایس کا جلسہ عام، کے سی آر شرکت کرینگے

ونپرتی۔/26 ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی کو تحلیل کرتے ہوئے وقت سے پہلے انتخابات کرانے کیلئے 105 امیدواروں کا اعلان کیا اور ٹی آر ایس پارٹی کے امیدواروں نے اپنے اسمبلی حلقوں میں انتخابی مہم کا بھی آغاز کردیا ہے۔ کل ووٹر اندراج کا کام مکمل ہونے پر کے سی آر نے انتخابی مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اضلاعوں میں انتخابی مہم کے تحت جلسوں کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلہ میں اکٹوبر 5 کو متحدہ ضلع محبوب نگر کا جلسہ عام ونپرتی میں منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ونپرتی ٹی آر ایس پارٹی امیدوار سنگی ریڈی نرنجن ریڈی نے اعلیٰ قائدین کو بلاکر مشاورت شروع کی۔ کے سی آر کے جلسہ عام کی تیاریوں کی مکمل ذمہ داری نرنجن ریڈی کو سونپی ہے۔