ونپرتی میں 136 امیدوار میونسپل انتخابی میدان میں

ونپرتی ۔ 20 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ونپرتی میونسپل کے جملہ 26 وارڈوں میں 136 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔ 26 وارڈوں میں 196 امیدوار 277 نامزد داخل کئے تھے جس میں 64 امیدوار پرچہ نامزدگی کو واپس لے گئے ہیں ۔ اب انتخابی میدان میں کانگریس پارٹی کی جانب سے 26 ٹی ڈی پی سے 19 بی جے پی سے 26 ٹی آر ایس سے 24 سی پی آئی سے 1 ، سی پی ایم سے 4 ، لوک ستہ سے ایک اور آزاد امیدوار 35 ہیں۔ بعض امیدوار پرچہ نامزد داخل کرنے کے بعد بی فارم نہیں ملنے پر وہ ریبل امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کو ابھی انتخابی نشان الاٹ کرنا باقی ہے ۔ انتخابی نشان الاٹ کرنے میں عہدیداروں کو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔